جموں:سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاترا بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے برابر جاری ہے۔ جمعرات کی علی الصبح 3,089 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ غار کی طرف روانہ ہوا۔ گزشتہ روز پہنچنے والے یاتریوں کے 26ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں منگل کے روز 12 ہزار سے زائد یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔
جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاع کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 28ویں روز 3,089 یاتری 103 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ جمعرات کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2,247 مرد، 745 خواتین، دو ٹرانس جینڈر افراد، 73 سادھو اور 22 سادھویاں شامل ہیں۔ جن میں بالتال ٹریک سے 1,286 یاتری اور پہلگام کے راستہ سے 1,803 یاتری بالترتیب 43 اور 63 گاڑیوں میں سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: