اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حضرت سید بابا صدیق شاہ رحمت اللہ علیہ کے عرس کا اختتام - urs pak concluded In poonch - URS PAK CONCLUDED IN POONCH

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے کنتڑ میں واقع حضرت سید بابا صدیق شاہ رحمت اللہ علیہ کا سالانہ دو روزہ عرس پاک بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

حضرت سید بابا صدیق شاہ رحمت اللہ علیہ کا سالانہ دو روزہ عرس پاک اختتام پزیر
حضرت سید بابا صدیق شاہ رحمت اللہ علیہ کا سالانہ دو روزہ عرس پاک اختتام پزیر (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 2:13 PM IST

حضرت سید بابا صدیق شاہ رحمت اللہ علیہ کا سالانہ دو روزہ عرس پاک اختتام پزیر (etv bharat)

منڈی: اس میں خطہ پیر پنجال کے مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کرکے مزارِ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کیا۔ واضع رہے حسب سابق پہلے روز قرآن و خوانی خطمات و معظمات درود و اذکار کا اہتمام کیا گیا۔

دوسرے روز تحصیل منڈی کے مختلف مقامات سے شرکت فرما علماء کرام نے اولیاء اللہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے مفصل بیانات سے عوام الناس کو مستفید کیا۔ پپروگرام کا اختتام دعا پر ہرا جس میں عالم اسلام اور بلخصوص ملک ہندوستان کی سلامتی بھائی چارہ کے لیے دعا کی گئی۔

اس حوالے سے مولانا سید فاضل حسین رضوی نے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزاروں سے ہمیشہ اتفاق پیار و محبت اخوت کا پیغام دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ عوام الناس کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ اولیاء اللہ کے نقشہ قدم پر چلنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کی دنیا اور آخرت سور سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پونچھ میں ڈوڈا پیرؒ کا عرس مبارک اختتام پذیر

ان کے علاوہ زیارت کمیٹی ممبر شہراز احمد نے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی و دیگر ضروری انتظامات باہم رکھنے پر ضلع اور تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details