اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیرضلع اننت ناگ کے بدسگام علاقہ میں صوفی بزرگ سلطان صاحب بدسگامی عرف (سُلہ بب) کا سالانہ عرس بڑے عقیدت و جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر وادی کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے سلطان صاحب کے آستانہ پر حاضری دی۔
عرس کے دوران سلطان صاحب کے مُرید خاص پیر عبدالمجید کی جانب سے روایتی بھنڈار (لنگر)کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لنگر کے لئے عقیدت مندوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔
عرس سے قبل صوفی بزرگ سلطان صاحب کی یاد میں شب خوانی کی گئی اس دوران درود و ازکار اور خاص دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا اور سلطان صاحب کی دینی خدمات اور کمالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔۔شب خوانی کی مجالس میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔