ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں سید علی ہمدانی رح کا سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر وادی کے مختلف اضلاع سے سینکروں عقیدتمندوں نے خانقاہ فیض پناہ ترال پر حاضری دی۔ساری شب خوانی میں علمائے کرام نے حضرت شاہ ہمدان رح کے مناقب بیان کیے۔
سالانہ عرس مبارک کے موقع پر آج تین مرتبہ تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر درود سلام سے پوری فضا معطر ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے عرس کے موقع پر مناسب انتظامات کیے گئے تھے ۔عقیدت مندوں کے لیے مفت لنگر کا بھی اہتمام کیا تھا جبکہ ترال ٹاؤن کو جانے کے لیے خصوصی روڈ میپ تشکیل دیا گیا تھا اس موقع پر عالمی امن کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔