سرینگر:ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمینٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ دیگر محکمۂ جات میں انتظامی کاموں کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبے کے محکمۂ اسکولی تعلیم کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو جنہیں وقتاً فوقتاً دیگر محکموں میں انتظامی کاموں کے لیے منسلک کیا گیا کو واپس بلایا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنی اصل پوسٹنگ کی جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کے بغیر وہ جو کہ گجر بکروال ہوسٹلز میں تعینات ہیں یا وہ جو کہ امرناتھ یاترا کی خاطر ڈیوٹی پر مامور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخی کا اعلان - Order of attachment cancellation
کشمیر کے ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔ اس حکم پر عمل کرنا لازمی ہے۔
Published : Jul 2, 2024, 1:01 PM IST
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی تدریسی یا غیر تدریسی ملازم اپنی اصل پوسٹنگ کی جگہ رپورٹ کرنے میں قاصر رہا تو متعلقہ ڈی ڈی اوز کو مذکورہ ملازمین یا افسران کو تنخواہ واگزار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہیں حکم کی عدولی کرنے والے افسران یا اہلکار کے خلاف قانون کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ حکم نامہ ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اور اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔ دوسری صورت میں کسی بھی طرح کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔