سرینگر (جموں کشمیر): حسب روایت انجمن نصرة الاسلام سرینگر کے زیر اہتمام امسال بھی عازمین حج کیلئے یک روزہ تربیتی پروگرام اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول راجوری کدل کے مرکزی آڈیٹوریم میں 4 مئی بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں وادی کشمیر کے کئی سرکردہ علماء کرام کے علاوہ علاوہ مشہور عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی نذیر احمد صاحب قاسمی عازمین حجاج کو مناسک حج کے سلسلے میں ضروری معلومات اور عملی تربیت فراہم کریں گے۔
اس موقعے پر عازمین کو ویڈیو اور آڈیو وژولز کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انجم نصرۃ الاسلام کی جانب سے اس سال سفر محمود پر جانے والے عازمین سے اس بابرکت اور معلوماتی پروگرام میں مقررہ دن اور وقت پر شرکت کی پُر خلوص استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر سے سفر محمود پر روانگی کا سلسلہ ماہ 9 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گا۔