اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جامع مسجد سرینگر میں عیدالفطر کی نماز صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائے گی: انجمن اوقاف - Eid ul Fitr Nimaz - EID UL FITR NIMAZ

Eid ul Fitr In Kashmir جموں و کشمیر، لداخ سمیت کیرالہ میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد ان علاقوں میں عید الفطر بدھ کے روز منائی جائے گی، جبکہ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند دیکھنے کے شواہد نہیں ملے۔

Etv Bharatanjuman-auqaf-jamia-masjid- Srinagar announces-timing-for-eid-ul-fitr-prayers
جامع مسجد سرینگر نماز عید صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائے گی: انجمن اوقاف

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 10:40 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے عید الفطر کے مبارک موقعہ پر فرزندان اسلام کو عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ مرکزی جامع مسجد میں نماز عید الفطر صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائیگی، جبکہ میرواعظ کشمیر جناب ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق ساڑھے 8 بجے عید کا خطبہ پیش کریں گے۔

عامۃ المسلمین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نماز عید میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور تاخیر سے آنے کی صورت میں اپنا مصلیٰ ساتھ لائیں۔ اس دوران جامع اوقاف نے واضح کیا ہے کہ اس سال مبلغ 70 روپے فی کس کے حساب سے صدقہ فطر مقرر کیا گیا ہے، جو کہ نماز عید کے قبل دینا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 10 اپریل کو عیدالفطر: مفتی اعظم

واضح رہے کہ ملک بھر کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کے ذریعہ چاند دیکھنے کا آج اہتمام کیا گیا، لیکن مطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں سے بھی رویت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لہذا کل یعنی 10 اپریل کو 30 واں روزہ ہوگا اور عیدا لفطر 11 اپریل بروز جمعرات منائی جائے گی۔ البتہ جموں و کشمیر ، لداخ اور کیرالہ میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ، جس کے بعد ان علاقوں میں عید الفطر بدھ کے روز منائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details