اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آغا روح اللہ کے روڈ شو اور بوٹ ریلی نکالنے کی اجازت کو منسوخ کرنے پر این سی انتظامیہ پر برہم - Agha Ruhollah Boat Rally Cancelled - AGHA RUHOLLAH BOAT RALLY CANCELLED

No Permission for Agha Ruhollah Roadshow انتظامیہ کی جانب سے آغا روح اللہ کے روڈ شو اور بوٹ ریلی نکالنے کی اجازت کو منسوخ کرنے پر نیشنل کانفرنس کے لیڈران انتظامیہ پر برہم ہیں۔

NC outraged over cancellation of permission to hold Agha Ruhollah road show and boat rally by the administration in Kashmir
آغا روح اللہ کے روڈ شو اور بوٹ ریلی نکالنے کی اجازت کو منسوخ کرنے پر این سی انتظامیہ پر برہم (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 12:07 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے سرینگر نشست کے امیدوار آغا روح اللہ کو میر بہری اندرول ڈل میں بوٹ ریلی کی اجازت نہ ملنے پر نیشنل کانفرنس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی جانب سے بوٹ ریلی اور روڈ شو منعقد کرنے کی اجازت کو دیر رات گئے اچانک منسوخ کرنے پر کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کس طرح بنا کسی ٹھوس وجوہات کے این سی کے امیدواروں کو اپنے لوگوں کے پاس جانے اور انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے۔ جو کہ قابل افسوس اور شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کو سوپور میں ریلی برآمد کرنے کی اجازت - NC Political Activities In Sopore

روح اللہ بمقابلہ سلمان نظامی، کشمیری ثقافت کے حوالہ سے آئن لائن لفظی جنگ - Ruhulla Mehdi Vs Salamn Nizami

نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے ایکس پر لکھا ہے کہ ایک جانب سے این سی امیدوار کو میر بہری اندرول ڈل میں روڈ شو اور بوٹ ریلی نکالنے سے روکا جارہا ہے تو دوسری جانب بی جے پی کی ہم خیال جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جارہی ہے اور انتظامیہ بھی بی جے کی حمایت یافتہ جماعتوں کو کھلا میدان دے رہی ہے۔ جب کہ نیشنل کانفرنس کو ریلی اور روڈ شو کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی کے خلاف انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی کوششوں کے باوجود اعتماد اور دیانت بالآخر غالب آئے گی۔ تنویر صادق کہا کہ ہم میر بہری ڈل کے ان لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہوں نے تمام انتظامات کر رکھے تھے اور اپنے امیدوار کے آنے کا بیتابی سے انتظار کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details