اننت ناگ:عسکری سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن میں، اننت ناگ پولیس نے جمعرات کو عسکریت پسند کے ساتھی ریاض احمد بھٹ ولد غلام نبی بھٹ ساکن لوہار سینزی گڈول اننت ناگ کے دو منزلہ رہائشی مکان کو اٹیچ کیا۔ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر کی طرف سے تصدیق ملنے کے بعد غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 25 کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مذکورہ گھر ایف آئی آر نمبر 109/2023 سے منسلک ہے، جو سیکشن 307 IPC، 3/4 ایکسپلوزیو سبسٹنس ایکٹ، پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں UA(P) ایکٹ کے 16، 18، 20، 38، اور 39 کے تحت درج ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ: عسکریت پسندوں کے معاون کا دو منزلہ رہائشی مکان ضبط - Anantnag Police Attached PROPERTY - ANANTNAG POLICE ATTACHED PROPERTY
Anantnag Police Attached Two Story: اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں اننت ناگ پولیس نے عسکریت پسندوں کے معاون کا دو منزلہ رہائشی مکان اٹیچ کر دیا۔
Published : Jun 13, 2024, 11:50 AM IST
پولیس کے مطابق یہ کارروائی عسکریت پسندوں سے نمٹنے اور ان کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے، عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے اثاثوں کو نشانہ بنا کر، حکام کا مقصد عسکریت پسندوں کی مالی و جنسی مدد اور دیگر سہولت فراہم کرنے کے معاملات کو کمزور کرنا ہے، جائیداد کی قرقی عسکری تنظیموں اور ان کے معاونین کی مالی اور لاجسٹک مدد کو روکنے کے لیے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ آپریشن ایک مضبوط پیغام دیتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اُن ملوثین کے خلاف کارروائی کرنے سے نہیں رکیں گے جو ضلع کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: