اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں سوچھتا پکھواڈا مہم کا آغاز - Cleanliness Drive In anantnag - CLEANLINESS DRIVE IN ANANTNAG

اننت ناگ میونسپل کمیٹی کی جانب سے آج سوچھتا پکواڈا مہم کی شروعات کی گئی۔ اس موقعے پر ذمہ داران نے مقامی باشندوں سے علاقے میں صاف صفائی پر خاص توجہ دینے کی اپیل کی گئی۔

اننت ناگ میں سوچھتا پکھواڈا کی مہم کا آغاز
اننت ناگ میں سوچھتا پکھواڈا کی مہم کا آغاز (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 2:35 PM IST

اننت ناگ میں سوچھتا پکھواڈا کی مہم کا آغاز (etv bharat)

اننت ناگ: اننت ناگ ضلع میں واقع میونسپل کمیٹی نے آج سوچھتا پکھواڈا کی مہم کا آغاز کیا۔ اس باضابطہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، سعید فخر الدین حامد نے کی۔ جنہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہری جھنڈی دکھا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں، وزیر باغ میں ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں اسکولی بچوں اور محکمہ بلدیات کے ملازمین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ یہ مہم پندرہ دن تک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع کے ہر کونے میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اس لئے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔

یہ بھہ پڑھیں:بابا حنیف الدین ریشیؒ زیارت سے متصل علاقوں میں صفائی مہم کا اہتمام

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل احمد ملک نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو صفائی ستھرائی کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔ صفائی کے بے شمار فوائد ہیں اور ہمارے ماحول کو محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے ذریعے لوگوں کو صفائی کی اہمیت اور اس کے معاشرتی اور ماحولیاتی فوائد سے روشناس کرایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details