اننت ناگ:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے چلتے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے باعث سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی نقل حمل کے لئے معطل۔ گزشتہ رات سے ہی وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ برفباری کے باعث جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سب ڈسٹرکٹ کوکرناگ کی انتظامیہ نے احتیاطی طور اننت ناگ سنتھن ٹاپ کشتواڑ اور مرگن ٹاپ مڑواہ رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے معطل کر دیا ہے۔
انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد مذکورہ شاہراؤں کا جائزہ لیا، جس کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ دونوں شاہرائیں کو ٹریفک کی آمدرفت کے لئے جزوی طور معطل کردیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ فراہم ممکن ہو سکے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں ایک بار پھر گزشتہ شام سے ہی پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔