اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امت شاہ کا آج 6 ستمبر کو جموں کا دو روزہ دورہ، بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گے - Amit Shah to visit Jammu - AMIT SHAH TO VISIT JAMMU

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج 6 ستمبر سے جموں کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ دورہ کے دوران انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور متعدد ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ کی جانب سے بی جے پی کا منشور بھی جاری کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 9:10 AM IST

Updated : Sep 6, 2024, 10:08 AM IST

جموں : بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم میں تیزی لائی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ آج 6 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ آج 6 ستمبر کو جموں پہنچیں گے اور اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ امت شاہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی کا انتخابی منشور بھی جاری کریں گے۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی انتخابی مہم کو تیز کردیا ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر تنازعہ کے بعد اب تازہ طور پر بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اعلیٰ قیادت ڈیمیج کنٹرول میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہے۔

6 ستمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ امت شاہ کے دورے کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کی مہم بھی زور پکڑے گی۔ شاہ جمعہ کو دوپہر دو بجے کے قریب جموں پہنچیں گے اور شہر میں بی جے پی کے میڈیا سنٹر میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جموں دورے کے پہلے دن امت شاہ، ریاستی بی جے پی کے کور گروپ سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی انتخابی تیاریوں اور زمینی سطح پر سرگرمیوں سے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ نے گاندربل نشست پر جمع کیے کاغذات نامزدگی - Omar Abdullah files nomination

وہیں اطلاعات کے مطابق دورہ کے دوسرے روز وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے سکیوریٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

Last Updated : Sep 6, 2024, 10:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details