اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امیت شاہ نے جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا - Shah Reviews JK Security Situation - SHAH REVIEWS JK SECURITY SITUATION

جائزہ میٹنگ میں امت شاہ نے فوج اور سکیورٹی اداروں کے سربراہوں نے وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر کے تازہ حالات اور سلامتی ایجنسیوں کے اقدامات کی جانکاری دی۔

جموں و کشمیر پر امت شاہ کی صدارت میں میٹنگ
جموں و کشمیر پر امت شاہ کی صدارت میں میٹنگ (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 1:34 PM IST

دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورت حال کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور این ایس اے اجیت ڈوبھال کے علاوہ دیگر افواج اور یوٹی انتظامیہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ اس میٹنگ کی صدارت امت شاہ نے کی جس میں انہوں نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ بڑھتے عسکری واقعات کی روک تھام کے لیے آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ میٹنگ صبح 11 بجے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ہوم سکریٹری اجے بھلا اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا کی موجودگی میں شروع ہوئی۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے اور چیف آف آرمی سٹاف (نامزد) لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی اور دیگر سینئر افسران سمیت سینئر فوجی افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ شاہ نے یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملوں کے پیش نظر کی، جس سے خطے میں سلامتی کی صورتحال کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسندی کو ختم کرنے سے متعلق بی جے پی کے دعوے جھوٹ ثابت: کانگریس

ABOUT THE AUTHOR

...view details