اردو

urdu

جموں و کشمیر: بی ایس ایف کے ڈی جی نتن اگروال اور ایس ڈی جی وائی بی کھرانیہ برطرف، عسکری حملے روکنے میں ناکامی کا خمیازہ! - BSF DG Nitin Agarwal removed

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 11:36 AM IST

Updated : Aug 3, 2024, 1:33 PM IST

مرکز نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال اور ان کے نائب، اسپیشل ڈی جی (ویسٹ) وائی بی کھرانیہ کو برطرف کرکے ان کو متعلقہ ریاستی کیڈرز میں واپس بھیج دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راجوری، پونچھ، ادھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ وغیرہ میں حالیہ دنوں میں عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

بی ایس ایف کے ڈی جی نتن اگروال اور ایس ڈی جی وائی بی کھرانیہ کو برطرف کردیا گیا
بی ایس ایف کے ڈی جی نتن اگروال اور ایس ڈی جی وائی بی کھرانیہ کو برطرف کردیا گیا (Etv Bharat)

سری نگر (جموں و کشمیر):مرکز نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال اور ان کے نائب، اسپیشل ڈی جی (ویسٹ) وائی بی کھرانیہ کو برطرف کر دیا ہے۔ انہیں ان کے متعلقہ ریاستی کیڈرز میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک سرکاری حکمنامہ جاری کیا گیا۔

بی ایس ایف کے ڈی جی نتن اگروال (ETV Bharat)

ان دو پولیس افسران کی ان کے کیڈرز میں معطلی ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب بھارت پاکستان سرحد کے ساتھ جموں خطے میں حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ راجوری، پونچھ، ریاسی، ادھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ جیسے اضلاع میں اس سال 11 سیکورٹی اہلکار اور ولیج ڈیفنس گارڈ سمیت کم از کم 22 افراد مارے گئے۔

اس سرحدی علاقے کی حفاظت کی ذمہ دار بی ایس ایف نے دراندازی کے کسی بھی واقعے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے مہینے کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں تصادم میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

ایس ڈی جی وائی بی کھرانیہ (ETV Bharat)

اگروال، 1989 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے افسر، گزشتہ سال جون میں بی ایس ایف کے سربراہ بنے اور جولائی 2026 میں ریٹائر ہونے والے تھے، مگر اس سے قبل ہی معطل کر دیے گئے۔ کھرانیہ، 1990 بیچ کے اوڈیشہ کیڈر سے تعلق رکھنے والے، مغربی سیکٹر میں پاکستانی سرحد پر بھارتی فورس کی قیادت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

  • عسکریت پسندوں کے لیے کھانا پکانے والی خاتون گرفتار، تلاشی مہم پانچویں روز بھی جاری
Last Updated : Aug 3, 2024, 1:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details