اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونمرگ میں امریکی سیاح کی موت - Tourist Dies In Sonmarg - TOURIST DIES IN SONMARG

An American Dies in Sonmarg: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ میں ہفتہ کو امریکہ سے آئے ایک سیاح کی موت ہو گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے ایک اہلکار کے حوالہ سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایک غیر ملکی سیاح 61 سالہ لانا میری زوجہ جیف چارلس ساکن ریاستہائے متحدہ امریکہ 2 گھنٹے قبل سونمرگ میں واقع اپنے ہوٹل میں بیمار پڑ گئی، اور اس کا انتقال ہوگیا۔

American tourist dies in Sonmarg Kashmir
American tourist dies in Sonmarg Kashmir

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 11:54 AM IST


گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے سونمرگ میں امریکہ سے آنے والے ایک سیاح کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ لانا میری نامی 61 سالہ ایک غیر ملکی سیاح جو کہ جیف چارلس نامی امریکی شخص کی زوجہ تھی، جو ریاست امریکہ کے رہائشی ہیں، ہوٹل ولج واک سونمرگ میں بیمار محسوس ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ لانا میریکو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے پی ایچ سی سونمرگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش طبی قانونی کارروائیوں کے لیے پی ایچ سی سونمرگ میں رکھی گئی ہے جب کہ اس تعلق سے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Tourist Dies In Pahalgam پہلگام میں دیودار کا درخت گرنے سے سیاح کی موت

بتایا گیا ہے کہ سنیچر کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے علاقے سونمرگ میں امریکہ سے آئے ایک سیاح کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کے ذریعہ کشمیر اسکرول کو بتایا گیا کہ ایک غیر ملکی سیاح لانا میری (61) بیوی جیف چارلس ساکن ریاستہائے متحدہ امریکہ ہوٹل ولاج واک سونمرگ میں بیمار محسوس ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ لانا کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے پی ایچ سی سونمرگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش طبی قانونی کارروائیوں کے لیے پی ایچ سی سونمرگ میں پڑی ہے جبکہ مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details