کولگام:جموں و کشمیراپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری نے کہا کہ پی اے جی ڈی جھوٹ اور فریب پر مبنی تھا، سچ اور جھوٹ کا کبھی واسطہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی میں شامل لوگ جھوٹے ہیں،ہم سچ پر یقین رکھتے ہیں کبھی جھوٹ کا ساتھ نہیں دیتے ہیں ۔جو لوگ پی اے جی ڈی میں تھے وہ جھوٹے تھے یہی وجہ ہے کہ جھوٹ کی بنیاد نے پی اے جی ڈی کو کمزور کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لئے پی اے جی ڈی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور آج ان کا پردہ فاش ہوگیا۔ بخاری نے کہا پی اے جی ڈی لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے بنایا گیا تھا اور آخر کار سارا سچ سامنے آگیا۔
دیوسر کولگام میں ایک کنونشن کے دوران ورکروں سے خطاب کے دوران انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پی اے جی ڈی جھوٹ کا اتحاد ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس اتحاد کے قائدین سے آرٹیکل 370 اور 35A کو بحال کرنے کے ان کے وعدوں کے بارے میں سوال کریں۔
بخاری نے کہا کہ اگرچہ پی اے جی ڈی کو لوگ ابتدا میں امید کے ستون کے طور پر دیکھتے تھے، لیکن اس کی تعمیر جھوٹ پر کی گئی تھی، اور جب اتحاد کے رہنما الگ ہو گئے تو لوگوں کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔