سرینگر (جموں کشمیر):بٹہ مالو اسمبلی حلقہ سے قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سرینگر کے ضلع صدر نور محمد شیخ نے الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شیخ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے استعفے کی تصدیق کی لیکن اپنے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کے بارے میں خاموش رہے۔
نور محمد نے کہا کہ ’’میں نے اپنی پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ یہ میرے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ میں فی الحال اپنے لیے (سیاسی) مواقع تلاش کر رہا ہوں۔‘‘ اپنی پارٹی میں شامل ہونے سے قبل نور محمد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ وابستہ تھے۔ شیخ کا استعفیٰ اپنی پارٹی کے لئے ایک اور بڑے دھچکے کی نشاندہی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے قبل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور اپنی پارٹی کے بانی رکن عثمان مجید نے حالیہ دنوں استعفیٰ دے دیا۔ عثمان مجید نے اپنے حلقہ (ضلع بانڈی پورہ) کے سبھی سیاسی کارکنان اور ورکرز کے ہمراہ استعفیٰ دے دیا۔