اننت ناگ:آئی پی ایس الطاف احمد خان نے بدھ کے روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) برائے جنوبی کشمیر رینج کا عہدہ سنبھال لیا۔ سابق ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بھٹ نے محمد الطاف خان کو چارج سونپ دیا۔ حال ہی میں (آئی پی ایس) الطاف احمد خان کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی ڈی، کشمیر سے تبادلہ کیا گیا اور انہیں رئیس محمد بھٹ کی جگہ ڈی آئی جی، جنوبی کشمیر رینج تعینات کیا گیا۔ محمد الطاف خان اپنے فرائض کے علاوہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج کے عہدے کا چارج بھی اس وقت تک سنبھالیں گے، جب تک کہ اگلے احکامات جاری نہیں کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: