اننت ناگ:بھارتیہ جنتا پارٹی یو ٹی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے این سی - کانگریس اتحاد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ کیونکہ ماضی کی تاریخ ایسے اتحاد کی گواہ ہے۔ صوفی یوسف نے کہا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی اور آنے والی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار صوفی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اننت ناگ میں بات کرتے ہوئے کیا۔
اسمبلی انتخابات 2024: این سی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کوئی نیا نہیں ہے: صوفی یوسف - JK Assembly Elections 2024
Published : Aug 23, 2024, 11:57 AM IST
Alliance between NC and Congress: بی جے پی یو ٹی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلہ میں این سی اور کانگریس کے مابین 90 سیٹوں پر اتحاد کے ضمن میں کہا کہ این سی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کوئی نیا نہیں ہے۔
این سی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کوئی نیا نہیں ہے: صوفی یوسف (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں کنول کا پھول کھلے اور امید ہے کہ اس الیکشن میں لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں ووٹ دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کریں گے اور جموں و کشمیر میں آنے والی حکومت بی جے پی اپنے بل بوتے پر بنائے گی اور جموں وکشمیر کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، این سی کانگریس کے مابین 90سیٹوں پر الائنس - Cong NC Alliance