اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کا دورہ شوپیان - Alka Lamba Visit Shopian

آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے شوپیان ضلع کا دورہ کیا۔ کانگریس کی رہنما نے مقامی خواتین سے ملاقات کی۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کا دورہ شوپیان
مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کا دورہ شوپیان (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 8:01 PM IST

شوپیان:ضلع شوپیان میں مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبہ کی موجودگی میں جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مقامی خواتین نے شرکت کی۔الکا لامبا نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی طاقت اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔

مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کا دورہ شوپیان (etv bharat)

الکا لامبا نے اپنے خطاب میں کانگریس پارٹی کے خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ،معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی میدان میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔کانگریس حکومتوں نے مختلف ادوار میں خواتین کی بہبود کے لیے کئی اہم قوانین اور پالیسیوں کو نافذ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کانگریس پارٹی نے خواتین کے لیے تعلیم، صحت، روزگار اور سوشل سیکیورٹی کے میدان میں قابل قدر کام کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے اور ان کے لیے تعلیمی اداروں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ تعلیم خواتین کو خودمختار بنانے کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور کانگریس نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر لڑکی کو معیاری تعلیم حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کی تاناشاہی ختم ہوئی: کانگریس مہیلہ مورچہ صدر

ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس حکومتوں نے خواتین کی صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کانگریس نے کئی اہم پروگرام شروع کیے ہیں جن سے خواتین کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ کانگریس پارٹی نے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے کئی اہم منصوبے اور اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details