پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ سنٹرل ہائیر سکینڈری اسکول پلوامہ میں آج محمکہ تعلیم نے سماگرا شکشا جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام علیمکو کانپور کے اشتراک سے ایک کیمپ کا انعقاد کیا تھا ۔ جس میں ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے آئے ہوئے جسمانی طور پر معذور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران علیمکو کانپور کے ڈاکٹروں نے بچوں کی تشخیص کی اور بچوں کا علاج بھی کیا گیا۔ وہی جسمانی طور پر معذور بچوں کو آلات فراہم کرنے کیے گئے
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ میں معذور بچوں کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد - medical camp in pulwama
جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں معذور بچوں کیلئےمیڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
Published : Oct 4, 2024, 2:27 PM IST
اس سلسلے میں ڈی ای پی او منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد جسمانی طور کمزور بچوں کو آلات فراہم کرنا ساتھ ہی ان کی تشخیص کرنا تھا تاکہ یہ بھی عام بچوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔
مزید پڑھیں: میرواعظ محمد عمر فاروق کا جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ - Mirwaiz Mohammad Umar Farooq
انہوں نے کہا اس کیمپ میں جہاں اسکول کے اندر زیر تعلیم بچوں نے شرکت کی ساتھ ہی اس کیمپ میں عام شہری بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس کیمپ میں پلوامہ کے محتلف علاقوں سے بڑی تعداد میں جسمانی طور پر معذور بچوں نے شرکت کی جن کی تشخیص کی گئی۔