جموں:اکھنور میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے جموں کے اکھنور کے گھنے جنگلات میں ہوئے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ میجر جنرل سمیر سریواستو، وی ایس ایم جی او سی، 10 آر اے پی آئی ڈی نے بتایا کہ بھارتی فوج نے 28 اکتوبر 2024 کی ایک دہشت گردانہ حملہ ناکام بنایا، جس میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والے فوجی قافلے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا اور قافلے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ میجر جنرل نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے تعاون کے ساتھ ساتھ مقامی انٹیلی جنس اور کمیونٹی کی مدد بھی شامل رہی۔
آپریشن کے دوران اسپیشل فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی جیسے؛ نائٹ سرویلنس ڈیوائسز، ڈرونز اور زمینی آلات کا استعمال کیا گیا تاکہ عسکریت پسندوں کا فرار ہونا ممکن نہ ہو۔ اس دوران ’’پھینٹم‘‘ نامی فوج کا ایک کتا ہلاک ہو گیا جو اس آپریشن میں شامل اہلکاروں کے ممکنہ جانی نقصان کا بین ثبوت ہے۔