پونچھ: ہفتہ کو عسکریت پسندوں نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ جس میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔ فوج، حملے کے ذمہ دار عسکریت پسندوں کی تلاش میں مصروف ہے اور آج چھٹے روز بھی تلاشی کاروائی جاری ہے۔ اس دوران تین عسکریت پسندوں کے نام سامنے آئے ہیں جن کی سیکورٹی فورسز کو تلاش ہے۔ ان میں سے ایک پاکستانی فوج کا سابق کمانڈر الیاس اور دوسرا پاکستانی عسکریت پسند ہادون اور تیسرا ابو حمزہ شامل ہیں۔
سیکورٹی فورسز ان تینوں عسکریت پسندوں کی تلاش میں ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو اس ضمن میں اطلاع ملی ہے جو فوج کے سرچ آپریشن کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی سسٹم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تفتیش کے دوران تین نام سامنے آئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ تینوں جیش کمانڈ کے تحت کام کر رہے تھے اور پی اے ایف ایف کے لیے حملے کر رہے تھے۔ فی الحال ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ان کا سراغ لگانے کے لیے راجوری پونچھ کے جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔