اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انڈین ایئر فورس نے جموں وکشمیر اور لداخ میں درماندہ 260 مسافروں کو ائیر لفٹ کیا - کرگل کورئیر

Kargil Courier Airlifted Passengers بھارتی فضائیہ کی کرگل کورئیر سروس نے پیر کو 260 پھنسے ہوئے مسافروں کو کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کو پہنچایا۔ یہ سروس 22 جنوری کو شروع کی گئی اور اس سروس نے ابتک 1551 مسافروں کو ائیر لفٹ کیا ہے۔

Eair-force-airlifts-260-stranded-passengers-in-jammu-kashmir-and-ladakh
انڈین ایئر فورس نے جموں وکشمیر اور لداخ میں درماندہ 260 مسافروں کو ائیر لفٹ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 6:27 PM IST

سرینگر( جموں و کشمیر):ہندوستانی فضائیہ فورس (آئی اے ایف) نے پیر کے روز جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں کے درمیان پھنسے ہوئے 260 مسافروں کو ائیر لفٹ کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ایئر لفٹ کئے گئے 260 مسافروں کے ساتھ اے این – 32 طیارے جس کو "کرگل کورئیر" بھی کہا جاتا ہے کے ذریعے اب تک ایئر لفٹ کرنے والے مسافروں کی تعداد 1551 تک پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز کل 260 مسافروں کو کرگل کورئیر میں ایئر لفٹ کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے: 'ان مسافروں میں سے 113 مسافروں کو سرینگر سے کرگل اور 93 کو جموں سے کرگل ائیر لفٹ کیا گیا جبکہ 38 کو کرگل سے سرینگر اور 16 دیگر کو دو الگ الگ جہازوں میں کرگل سے جموں پہنچایا گیا'۔
بتادیں کہ کرگل کورئیر سروس ہفتے میں تین دن جموں اور سرینگر کے درمیان جبکہ ہفتے میں دو بار سرینگر اور کرگل کے درمیان پھنسے ہوئے مسافروں کی سہولیت کے لئے چلتی ہے۔

مزید پڑھیں:جموں ایئر فورس اسٹیشن پر فضائیہ کا پروگرام


واضح رہے کہ یہ سروس، 22 جنوری کو شروع کی گئی، اور یہ سروس مشکل موسمی حالات اور ناقابلِ گزر سڑکوں سے نمٹتے ہوئے پھنسے ہوئے آبادی کے لیے ایک اہم کڑی کے طور پر ابھری ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے ابتک کرگل کورئیر نے کل 1,551 مسافروں کو ایئر لفٹ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details