پلوامہ : جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے جے اینڈ کے پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کونسل اور فینکس پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے اشتراک سے پلوامہ میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ معاشرے کو ایڈز سے کیسے پاک کیا جائے عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے فونیکس پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج نے ضلع ہیڈ کوارٹر پلوامہ میں ایڈز بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا بنیادی مقصد معاشرے کو ایڈز سے پاک بنانے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔
فونیکس پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کالج پلوامہ کے طلباء اور عملے نے بڑی تعداد میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے بیداری ریلی میں حصہ لیا جو کالج سے شروع ہو کر مورن چوک پلوامہ سے ہوتے ہوئے واپس کالج پر اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس دوران کالج کے طلباء نے بیماری سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا۔