ترال:گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کو لگام دینے کے لیے ترال قصبے میں آج محکمہ خوراک، میونسپلٹی اور پولیس نے محکمہ مال کے باہمی اشتراک سے مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران بس اسٹینڈ ترال اور دیگر مقامات میں قصابوں، سبزی اور مرغ فروشوں کی چیکنگ کی گئی۔
غور طلب ہو کہ مارکیٹ چیکنگ اسکارڈ کی قیادت تحصیل دار ترال عمران احمد کر رہے تھے جب کہ ای او ترال طارق احمد اور ایس ایچ او سبزار احمد بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ اس موقعے پر دیکھا گیا کہ سرکاری نرخوں پر یہ اشیاء خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں یا نہیں۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان سے جرمانہ وصول کیا گیا۔