اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں کئی سیاسی جماعتیں ایجنسیز کی پیداوار: این سی لیڈر - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

NC Convention in Pulwama: کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سیاسی لیڈران کا ایک دوسرے پر طعن و تشنیع اور الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آغا روح اللہ مہدی
آغا روح اللہ مہدی ((تصویر: ای ٹی وی بھارت))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 4:50 PM IST

آغا روح اللہ مہدی ((تصویر: ای ٹی وی بھارت))

پلوامہ (جموں کشمیر):دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح نیشنل کانفرنس (این سی) کی جانب سے بھی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹرز کو لبھانے اور حریف سیاسی جماعتوں کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ این سی کے سینئر لیڈر اور سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے پارٹی کے نامزد امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منعقدہ ایک ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حریف لیڈران کی سخت تنقید کی۔

سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے این سی کے امیدوار روح اللہ مہدی نے انتخابی مہم کے تحت پہلی مرتبہ ضلع پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منعقدہ کنونشن کے دوران عوام سے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے مقامی باشندوں کے ساتھ کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ کامیاب ہونے کی صورت میں لوگوں کی صحیح معنوں میں نمائندگی کریں گے۔

تقریب کے حاشیہ پر حسب روایت آغا روح اللہ مہدی نے بھی دیگر سیاسی جماتوں / لیڈران کی تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیشتر سیاسی جماعتوں کو ’’ایجنسیز کی پیدوار‘‘ قرار دیا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’یہ سبھی سیاسی جماعتیں دلی کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں، اور نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد جماعت ہے جس نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی صحیح نمائندگی ہر ایک پلیٹ فلیٹ فارم پر کی ہے۔‘‘ روح اللہ مہدی نے کہا: ’’وہ خوب بھی اعلان کرتے ہیں وہ کس جماعت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، ایجنسیز نے کتنی جماعتیں قائم کیں۔ کتنے افراد کو لیڈر بنایا، اس کی یہاں ہزاروں مثالیں ملیں گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details