اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر اور جی او سی نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا - ADGP reviewed election preparations - ADGP REVIEWED ELECTION PREPARATIONS

ADGP Law and Order reviewed election preparations in Baramulla بارہ مولہ میں اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار، اے ڈی جی سی آر پی ایف راجیش کمار اور جی او سی کلو فورس نے سیکورٹی منظر نامے اورلوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 21, 2024, 10:48 PM IST

سری نگر: لوک سبھا انتخابات کو پر امن، آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ طریقے پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کماراور جی او سی کلو فورس نے بارہ مولہ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز بارہ مولہ میں اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار، اے ڈی جی سی آر پی ایف راجیش کمار اور جی او سی کلو فورس نے سیکورٹی منظر نامے اورلوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران انتخابی عملے کی نقل وحرکت کے لئے محفوظ راستوں کی نشاندہی اور انتخابی ڈیوٹی کے لئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو سہولیات بہم رکھنے کے منصوبوں پر باریک بینی سے غور کیا گیا تاکہ سیکورٹی انتظامات کوپوری طرح سے یقینی بنایا جاسکے۔

میٹنگ کے دوران اہم پولنگ اسٹیشنوں کے لئے خصوصی اقدامات کی نشاندہی کی گئی اور کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے سختی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی۔ سینئر آفیسران نے اے ڈی جی پی کو سیکورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی ، اے ڈی جی پی نے آفیسران پر زور دیا کہ سیکورٹی انتظامات کااز سر نو جائزہ لیا جائے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ پر امن اورمنصفانہ انتخابی ماحول کو یقینی بناکر جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی بھر پور سعی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کے دوران پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے پیشگی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں اے ڈی جی پی سی آر پی ایف، کلو فورس کے جی او سی کے علاوہ خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details