اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شری امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری - Shri Amarnath yatra 2024

ضلع رامبن میں اے ڈی جی پی جموں، ڈویژنل کمشنر جموں، ڈی سی رامبن، ڈی آئی جی ڈوڈہ ۔ ادہمپور رامبن رینج کی نگرانی میں شری امرناتھ یاترا سے قبل یاترا کا ایک ڈرائی رن کا اہتمام کیا گیا۔اس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

شری امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری
شری امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 4:52 PM IST

رامبن:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں شری امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔مختلف محکموں نے یاترا سے قبل تمام ترتیاریاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کائی ہے۔لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

شری امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری (etv bharat)

اطلاع کے مطابق شری امرناتھ یاترا 2024 کے کامیاب انعقاد کے لئے اے ڈی جی پی جموں، ڈویژنل کمشنر جموں، ڈی سی رامبن، ڈی آئی جی ڈوڈہ ۔ ادہمپور رامبن رینج ، ڈی آئی جی ٹریفک اور سینئر افسران نے اج جموں سے بانہال تک کا سفر کیا اور 29 جون سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا سے ایک یاترا کاڈرائی رن کیا گیا ۔

انتظامیہ اور پولیس کی اس اعلیٰ سطحی ٹیم نے ضلع رامبن میں انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور کسی بھی کمی پیشی کو مکمل کرنے کے اقدامات کئے گئے۔

ٹیم نے یاتری نواس چندر کوٹ، یاترا ہالٹ پوائنٹ لامبر گراؤنڈ بانہال کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر شری امرناتھ یاتریوں کی حفاظت اور آرام و آسائش کیلئے تمام انتظامات اور تیاریوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاترا 2024 کے لئے انتظامات کو دی جارہی ہے حتمی شکل

شری امرناتھ یاترا کیلئے تقریباً تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چندر کوٹ اور بانہال میں یاتریوں کیلئے لنگر قائم کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details