اردو

urdu

محکمۂ باغبانی کی جانب سے سوپور میں کسانوں کے لیے تربیتی دورے کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 2:38 PM IST

ADC Reaction On Hoticulture اے ڈی سی سوور شبیر احمد رینا نے کہا کہ شتکاری شعبے میں تکنیکی طور پر ماہر بنانے کے لیے 60 کسانوں کو مختلف دوروں پر بھیجا جائے گا۔

محکمہ باغبانی کی جانب سے سوپور میں کسانوں کے لیے تربیتی دورے کا اہتمام کیا
محکمہ باغبانی کی جانب سے سوپور میں کسانوں کے لیے تربیتی دورے کا اہتمام کیا

محکمہ باغبانی کی جانب سے سوپور میں کسانوں کے لیے تربیتی دورے کا اہتمام کیا

بارہمولہ: مرکزی حکومت کے ماتحت چلنے والی ترقیاتی اسکیم (CSS) اور ایگریکلچر، ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ ایجنسی (ATMA) میں بارہمولہ ضلع میں ہارٹی کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پہل کی گئی ہے۔اس سلسلے میں اے ڈی سی سوور شبیر احمد رینا نے کہاکہ شتکاری شبعے میں تکنیکی طور ہرماہر بنانے کے لیے 60 کسانوں کو مختلف دوروں پر بھیجا جائے گا۔

اس موقع ہر اے ڈی سی کے ہمراہ چیف ہارٹیکلچر آفیسر بارہمولہ، راجندر کمار ، ڈسٹرکٹ ہاٹیکلچر آفیسر بارہمولہ بھی موجود تھے۔ باغبانی اور زرعی طریقوں، جدید کاشت کی تکنیک، اور تحقیق کے لیے ان ساٹھ کسانوں کو ٹور پر بھیجا گیا۔ یہ دورہ مقامی کسانوں کو ان کی کوششوں کو بلند کرنے اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے ضروری معلومات اور آلات سے آراستہ کرنے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوپور میں اے ڈی سی کی مقامی باشندوں کے ساتھ میٹنگ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور نے کسانوں کو زرعی طریقوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام سوپور خاص کر ضلع بارہمولہ میں کسان برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حاصل کردہ علم اور مہارت کسانوں کو اپنی پیداوار اور مالی بہبود کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے قابل بنائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details