اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں غیرقانونی پرائیوٹ کلینگ کے خلاف کارروائی - گاندربل میں ایک اور کلنک

Action Against Fake Doctors in Ganderbal: ضلع گاندربل میں فرضی ڈاکٹرز کے خلاف جاری کارروائی کے تحت ایک اور پرائیوٹ کلینک کو سیل کردیا گیا۔ کلینک کے ڈاکٹر پر فرضی ڈگری کے تحت کلینک چلانے کا الزام ہے۔

گاندربل میں غیرقانونی پرائیوٹ کلینگ کے خلاف کارروائی
گاندربل میں غیرقانونی پرائیوٹ کلینگ کے خلاف کارروائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 12:30 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 4:50 PM IST

گاندربل میں غیرقانونی پرائیوٹ کلینگ کے خلاف کارروائی

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک روز قبل ایک نجی کلینک سے ایک جالی ڈاکٹر کو بے نقاب کر کے دکان کو سربمہر کیا گیا اور آج سلسلے میں ایک اور کلنک کو سیل کر دیا گیا جہاں پر یہی فرضی ڈاکٹر پچھلے دو مہینے سے پریکٹس کر رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے کل فرضی ڈاکٹر کی نشاندہی کر کے ہر ایک جگہ پر عملے کو متحرک کیا تھا جہاں پر گاندربل میں یہ فرضی ڈاکٹر پریکٹس کر رہا تھا۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر افروزہ شاہ کی ہدایت پر ایک ٹیم بلاک میڈیکل کی آفیسر گاندربل ڈاکٹر عندلیپ کی قیادت میں تشکیل دی گئی اور ڈار میڈیکل کلنک کو سربمہر کیا گیا۔ اس کلینک پر فرضی ڈگری کی آڑ میں لوگوں کا علاج و معالجہ کیا جا رہا تھا اور لوگوں سے اچھی خاصی فیس وصول کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:غیر معیاری جراثیم کش ادیات اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

وہی اس حوالے سے محکمہ صحت نے اننت ناگ میں ایک حکم نامہ جاری کیا کہ تمام پراویٹ اسپتال اور نجی کلنک میں پریکٹس کرنے والے تمام ڈاکٹروں کی باضابطہ طور جانکاری تین دن کے اندر اندر فراہم کی جائے۔ واضح رہے یہ ڈاکٹر تین اضلاح میں نجی کلنک پر پریکٹس کر رہا تھا جس میں ضلع انت ناگ، ضلع بڈگام، اور ضلع گاندربل شامل ہے۔ اننت ناگ کے بعد گاندربل ضلع میں بھی فرضی ڈاکٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 4:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details