گاندربل:ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں اے سی ڈی گاندربل ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے علاقہ میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے تحت چل رہے کاموں کا جائزہ لیا۔ جس کے دوران انہوں نے آفیسروں کو ہدایت دی کہ علاقہ میں چل رہے ترقیاتی کاموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں سرعت لائی جائے تا کہ مقررہ وقت پر یہ ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
گاندربل میں آیوش ادویات کا ضیاع، محکمہ کی لاپرواہی یا بدعنوانی؟
اس دوران انہوں نے سول سوسائٹی تولہ مولہ کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔ جب کہ اس دوران سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے علاقہ میں در پیش بہت سارے معاملات اٹھائے، جس پر اے سی ڈی گاندربل نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ آنے والے دنوں میں ان کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جب کہ اس دوران ان کے ساتھ بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر گاندربل اور دیگر افسران موجود تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل جموں وکشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں چھ اشتہاری مجرموں کو جو پڑوسی سرحد پار پاک مقبوضہ کشمیر میں مبینہ طور پر مقیم ہیں، کی غیرمنقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا تھا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ضلع گاندربل مجسٹریٹ کے حکم کے بعد، نائب تحصیلدار کنگن نے گاندربل پولیس کی مدد سے پولیس تھانہ کنگن میں ایک کیس جس کا ایف آئی آر نمبر 82/2009 ہے، کے تحت چھ اشتہاری مجرموں کی جو غیر قانونی ہتھیاروں کی مبینہ طور پر تربیت کے لیے پاکستان فرار ہوگئے ہیں، کی غیرمنقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا گیا تھا۔