اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کنگن سڑک حادثے میں 3 مسافروں سمیت 5 افراد زخمی - Road accident in Kangan - ROAD ACCIDENT IN KANGAN

گاندربل ضلع کے سترینا کنگن میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 3 مسافر اور 2 مقامی لوگ زخمی ہوگئے ہیں جن کو مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

کنگن سڑک حادثہ
کنگن سڑک حادثہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 4:31 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر):گاندربل ضلع کے سترینا کنگن میں جمعرات کی سہ پہر ایک سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

کنگن سڑک حادثہ (ETV Bharat)

حکام کے مطابق، ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر PB10HZ-6707 ہے، سری نگر سے بالتال یاترا کے لیے جا رہی تھی، ایک دوسری گاڑی جو مخالف سمت سے آرہی تھی اور جس کا رجسٹریشن نمبر JK16A-9084 ہے، ایک آٹو لوڈ کیرئیر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جس میں دو عام شہری بھی شامل ہیں

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت جاوید احمد ولد غلام نبی ساکن ہندواڑہ، مظفر احمد ولد عبدالرحمن ساکن نظام پورہ کنگن اور تین یاتریوں کی پہچان مونی سود ولد جگدیش، کرن زوجہ جگدیش کمار اور جگدیش کمار ولد فقیر چند ساکنان لدھیانہ پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تین کو مزید علاج و معالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details