اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دیوبند بم دھماکے کا ’مفرور‘ ملزم کشمیر سے گرفتار - DEOBAND BOMB BLAST

دیوبند بم دھماکے کے مفرور ملزم نذیر احمد وانی کو 31 سال بعد کشمیر سے گرفتار کیا گیا۔

دیوبند بم دھماکے کے مفرور ملزم نذیر احمد وانی کو 31 سال بعد کشمیر سے گرفتار کیا گیا۔
دیوبند بم دھماکے کے مفرور ملزم نذیر احمد وانی کو 31 سال بعد کشمیر سے گرفتار کیا گیا۔ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2024, 7:43 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) :ریاست اتر پردیش پولیس کی انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (ATS) اور دیوبند پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 31 سال سے ’مفرور‘ دہشت گرد نذیر احمد وانی عرف مصطفی بانی عرف جاوید اقبال کو جموں و کشمیر سے گرفتار کر لیا۔ مصطفی بانی پر 1993 میں دیوبند کے ایک چوراہے پر پولیس اہلکاروں پر بم پھینکنے کا الزام تھا۔ بم دھماکے میں میں دو پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے تھے۔

مصطفی بانی کو سال 1994 میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا لیکن ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد سے وہ فرار ہو گیا۔ سہارنپور پولیس نے اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ ایس پی رورل ساگر جین نے بتایا کہ مصطفی بانی کو عدالت میں پیش کر کے جیل بھیجا جائے گا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار شدہ ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کا فعال رکن ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق وانی 2024 کے اسمبلی انتخابات میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے بطور آزاد امیدوار انتخابی میدان میں بھی کود پڑا تھا۔ تاہم وانی نے اپنے دائر کیے گئے انتخابی حلف نامے (Affidavit) میں دیوبند بم دھماکے کے کیس کا ذکر نہیں کیا تھا۔ وانی کو اے ٹی ایس کی ٹیم نے لوازمات کی تکمیل کے بعد دیوبند پولیس کے سپرد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:300 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا ملزم متھرا میں ایک سادھو کے بھیس میں رہ رہا تھا، مہاراشٹر پولیس نے ایک سال بعد پکڑ لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details