پلوامہ: پلوامہ ٹریڈرس فیڈریشن کا انتخابات متنازع بن گیا ہے۔ مخالف جماعت کے رہنما فیاض احمد نے متعدد منتخب اراکین کے ساتھ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ کے پرانے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری انتخابات سے قبل بورڈ کی وضع کردہ پالیسیوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ضلع کے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن ان کی طرف سے ردعمل منفی رہا۔
ایک ووٹ سے صدر کے عہدے سے محروم ہونے والے مخالف پارٹی کے رہنما فیاض احمد نے کہا کہ وہ اپنے منتخب سیکٹر کے اراکین کے ساتھ مل کر ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ کے حال ہی میں منتخب ہونے والے صدر اور جنرل سیکرٹری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے کیونکہ وہ پالیسیوں پر عمل درآمد میں ناکام رہے ہیں۔