کشتواڑ:عبدالقیوم (جے کے پی ایس) نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر کشتواڑ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا عہدہ سنبھال لیا، ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں سینئر پولیس افسران کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب کے دوران ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں جموں وکشمیر پولیس کے سینئر آفیسروں کو تبادلہ کیا گیا۔ جس میں کشتواڑ میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی کشتواڑ تعینات کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ کرنے الزام میں نابالغ کے خلاف مقدمہ درج: کشتواڑ پولیس
ایس ایس پی عبد القیوم کشتواڑ میں سن 2014/15 میں بھی ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ کے طور پر تعینات تھے اور انہوں نے اس دوران کشتواڑ میں ڈرگس اور منشیات کے خلاف سختی سے کام کیا تھا۔ ایس ایس پی عبد القیوم نے آج ایس ایس پی خلیل احمد پسوال کو الوداع کر کے ایس ایس پی کشتواڑ کا چارج سنبھالا۔ اس دوران کشتواڑ کے لوگوں میں بھی کافی خوشی دیکھنے کو بھی ملی۔ کشتواڑ کے لوگوں کے جانب سے بڑی تعداد میں ایس ایس پی عبد القیوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا چارج سنبھالنے پر عوام کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ چل پڑا۔