اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 8:01 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں عآپ کی تشہیری مہم جاری - JK Assembly Elections

جموں کشمیر میں دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی الیکشن منعقد ہو رہے ہیں اور روایتی سیاسی جماعتوں کے علاوہ کئی دیگر جماعتیں، آزاد امیدوار بھی اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں۔

a
پلوامہ میں عآپ کی تشہیری مہم (ETV Bharat)

پلوامہ میں عآپ کی تشہیری مہم (ETV bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) :وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ جہاں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس - کانگریس اتحاد نے امیدواروں کی لسٹ شائع کر دی ہے وہیں کئی دیگر سیاسی جماعتوں نے نہ صرف امیدواروں کے نام مشتہر کر دئے ہیں بلکہ ووٹروں کو لبھانے کے لیے سیاسی انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ضلع پلوامہ کی دو اسمبلی نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

عآپ کی جانب سے نامزد کئے جانے کے ساتھ ہی امیدوارں نے اپنے اپنے حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جس دوران سیاسی لیڈران پارٹی منشور کو عوام تک پہنچانے کے لئے گھر گھر تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ایک امیدوار، مدثر حسن، نے ووٹروں کو لبھانے کی غرض سے اپنے حلقہ دربگام میں گھر گھر مہم شروع کردی ہے جس دوران انہوں نے لوگوں نے روایتی لیڈران کے بجائے انہیں اسمبلی میں مائندگی کا موقع دینے کی اپیل کی۔

مدثر حسن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج تک پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو عوام نے موقع دیا لیکن انہوں نے عوام کو راحت پہنچانے کے لئے کوئی کام نہیں کیا جبکہ عوام کو آج بھی بنیادی سہولیات سے دور رکھا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’دہلی میں عآپ کی مثالی حکومت قائم ہے اور اسی طرز پر اقتدار میں آتے ہی عوام کے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:"مفت بجلی " کا وعدہ کشمیر کی مقامی سیاسی جماعتوں میں یکساں کیوں؟ -

ABOUT THE AUTHOR

...view details