سرینگر: ڈاکٹر کا شعبہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے، ایسے میں مریض کو تکلیف سے نجات دلانا اور زندگی بچانا ڈاکٹرز کی اولین ترجیح رہتی ہے۔ یکم جولائی کو قومی سطح پر ڈاکٹرز کا دن منایا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں مختلف طبی اداروں کے زہر اہتمام تقریبات، سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ان تقریبات میں ڈاکٹرز کے شعبے کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ ان میں مریضوں کی خدمت اور علاج کے حوالے سے ضروری باتوں سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں بھی ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سماج میں ڈاکٹرز کے کردار اور ان کے پیشہ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں جی اپم سی سرینگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر عبدالاحد زرگر نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی، جبکہ کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیولوفر خان نے مہمان زی وقار کے طور موجود رہیں اور سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محد اشرف گنائی، سکمز صورہ کے ڈین ڈاکٹر شارق مسعودی کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکرز بھی تقریب میں موجود تھے۔
ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محد اشرف گنائی نے اس دن کی اہمیت و افادیت اور ڈاکٹرز کے ذمہ داریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز جنھیں مسیحا بھی کہا جاتا ہے اور کسی بھی بیمار شخص کے لیے ڈاکٹر اسے تکلیف سے نجات دلانے اور زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مسیحائی کے بغیر انسانیت کا تصور ممکن نہیں ہے۔ چھوٹی چھوٹی بیماریوں اور تکالیف میں سب سے پہلے ڈاکٹرز کی ضرورت پیش آتی ہے۔