اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ: آورہ کتوں کے حملے میں کمسن بچی کی موت - STRAY DOGS

اونتی پورہ میں ایک آٹھ سالہ بچی پر آوارہ کتے نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔

آورہ کتوں کے حملے میں کمسن بچی کی موت
آورہ کتوں کے حملے میں کمسن بچی کی موت (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 11:33 AM IST

Updated : Oct 15, 2024, 2:37 PM IST

اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک دلدوز سانحہ پیش آیا۔ آوارہ کتے نے ایک کمسن بچی کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا، جس کی وجہ سے محلے کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کہ آٹھ سالہ بچی زوبیہ گلزار، دختر گلزار احمد نائیک ساکن بیگ پورہ اونتی پورہ آوارہ کتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئی۔ فوری طبی امداد اور پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) اونتی پورہ منتقلی کے باوجود، وہ بعد میں زخموں سے جاں بر نہ ہو سکی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب زوبیہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔

اونتی پورہ: آورہ کتوں کے حملے میں کمسن بچی کی موت (ETV BHARAT)

مقامی باشندوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھی اسی طرح کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کو آبادی سے دور لے جاکر چھوڑنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی پروگرام اور ریلی کا انعقاد

کیونکہ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچے گلی کوچے میں کھیل نہیں پا رہے ہیں۔ بزرگ لوگوں کو گھر سے باہر جانے سے پہلےاقدامات کر نے پڑتے ہیں۔

Last Updated : Oct 15, 2024, 2:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details