اننت ناگ: اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل اختتام ہوگیا۔ اننت ناگ ضلع کے سات (7) اسمبلی حلقوں میں 72 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے ، جن میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں۔ متعلقہ حلقوں کے آر اوز کو موصول ہونے والے نامزدگی فارم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ 43-اننت ناگ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے، 44-اننت ناگ اسمبلی حلقہ میں بارہ 12 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے، تین (03) امیدواروں نے 45- بجبہاڑہ سری گفوارہ اسمبلی حلقہ، کے لیے آر او کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ (12) امیدواروں نے 41-ڈورو اسمبلی حلقہ میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے، 42-کوکرناگ (ST) اسمبلی حلقہ کے لیے 11 امیدواروں نے آر او کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ تیرہ (13) امیدواروں نے 46-شانگس اننت ناگ ایسٹ اسمبلی حلقہ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے ، اور چھ (6) امیدواروں نے پہلگام اسمبلی حلقہ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔
ضلع اننت ناگ کے سات حلقوں میں فی الحال 72 امیدوار میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست 2024 کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست 2024 ہے۔ اننت ناگ کے سبھی سات اسمبلی حلقوں کے لیے پولنگ کی تاریخ 18 ستمبر 2024 ہے۔جموں و کشمیر کے 7 اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر 2024 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 23.27 لاکھ سے زیادہ ووٹرز بشمول 5.66 لاکھ نوجوان اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔