اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں 71ویں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کے موقع پر تقریب کا انعقاد

آل انڈیا کوآپریٹو ویک کے موقع پر پلوامہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران نے شرکت کی۔

پلوامہ میں 71ویں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کے موقع پر تقریب کا انعقاد
پلوامہ میں 71ویں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کے موقع پر تقریب کا انعقاد (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

Updated : 3 hours ago

پلوامہ : اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہباز احمد بودا نے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پلوامہ کے ہمراہ 71ویں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کی تقریب کی صدارت کی۔ 14 نومبر سے شروع ہونے والے 71 ویں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ کی ہفتہ بھر کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں ایک شاندار اور متاثر کن ضلعی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کے علاوہ مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران نے کی۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس تقریب کا مرکزی موضوع انٹرپرینیورشپ کی ترقی اور پبلک پرائیویٹ کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مضبوط بنانا تھا۔

پلوامہ میں 71ویں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کے موقع پر تقریب کا انعقاد (ETV Bharat)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی آر پلوامہ نے کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور مزید کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر میں ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اے سی آر نے کامیاب اور انقلابی کوآپریٹو سوسائٹیز کی مثالیں پیش کیں اور مزید کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر میں کامیاب اقدامات کو عوام تک اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں نے کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت حاصل کرنے میں فائدہ پہنچایا ہے۔ اے سی آر نے کوآپریٹو سوسائٹیوں کو کامیاب اور بامقصد بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی لٹریچر کے فروغ کے لیے مسابقتی امتحان کا انعقاد


اس دوران اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پلوامہ نے بھی کوآپریٹو سوسائٹیز کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور ضلع میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے کام کاج کے بارے میں اجتماع کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں اے سی آر نے کوآپریٹو سوسائٹیز کو ان کے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات پر تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

Last Updated : 3 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details