اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے 4383 یاتریوں کا دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra - AMARNATH YATRA

امرناتھ یاتراکا 4383 افراد پر مشتمل قافلہ یاترا کیلئے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔

جموں سے 4383 یاتریوں کا دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ
جموں سے یاتریوں کا نیا دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 11:07 AM IST

اننت ناگ: امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے راستوں سے جاری ہے۔ جمعرات کی صبح 4383 یاتریوں کا نیا دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ بدھ کے روز پہنچنے والے یاتریوں کے 20ویں قافلے نے بالتال اور نُنون کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 21 ویں دن 4383 یاتری 157 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لئے وادی کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لئے روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 351523 یاتریوں نے مقدس گپھا کا درشن کیا اور بدھ کے روز 13300 یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔

جمعرات کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2158 مرد، 439 خواتین، 3 بچے، 67 سادھو اور 15 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1701 یاتری اور 2682 یاتری بالترتیب 66 اور 57 گاڑیوں میں سوار تھے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: 3740 یاتریوں کا اور ایک قافلہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ

ہمالیائی پہاڑیوں کے درمیاں واقع امرناتھ گپھا کے پاس اور اس کے ارد گرد درمیانہ درجہ کی بارشیں ہو رہی ہیں ،محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی اور درمیانہ درجہ کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی واقع ہونے کے آثار ہیں واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details