بڈگام (جموں کشمیر):وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں چرارشریف علاقے میں جمعرات کو ایک 40 سالہ خاتون کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ ایک اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے متوفیہ کی شناخت شکیلہ بانو زوجہ عبد الرشید بابا کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سانحہ متوفیہ کی رہائش گاہ واقع حفرو، بٹہ پورہ میں پیش آیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ متوفیہ کے گھر والوں نے اسے بے ہوشی کی حالت میں پی ایچ سی PHC حفرو، بٹہ پورہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی متوفیہ کی موت واقع ہو چکی تھی۔ بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ دریں اثناء، پولیس نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرکے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔