اننت ناگ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 25سالہ نوجوان کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ ڈورو، اننت ناگ کے کندر پورہ علاقے میں شام کے وقت پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 25 سالہ نوجوان بجلی کے راست رابطے میں آکر گر پڑا جس کے بعد مقامی باشندوں نے اسے فوری طور اسپ اسپتال پہنچایا تاہم وہاں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی نوجوان کی موت واقع ہو چکی تھی۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد قاضی ولد عبدالغنی ساکنہ کندر پورہ، کے طور پر ہوئی ہے۔ بجلی کرنٹ لگنے سے امتیاز کی موت کی خبر اس کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ ادھر، پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔ امتیاز حمد کو پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔