اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں 20 طلبہ 'بھارت درشن' ٹور پر روانہ

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں واقع سی آر پی ایف کی 179 بٹالین ہیڈ کوارٹر پر ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں ’بھارت درشن‘ ٹور پر روانہ کیے جانے والے طلبہ کو افسران نے پند و نصائح سے نوازا۔

سوپور میں 20 طلباء ’بھارت درشن‘ ٹور پر روانہ
سوپور میں 20 طلباء ’بھارت درشن‘ ٹور پر روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 2:27 PM IST

سوپور میں 20 طلباء ’بھارت درشن‘ ٹور پر روانہ

بارہمولہ (جموں کشمیر):سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 179 بٹالین کی جانب سے سوپور کے 20 طلباء کو ’بھارت درشن‘ ٹور پر روانہ کیا گیا۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (179BN) نے سوپور قصبے میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر سے ان طلباء کو ’’بھارت درشن‘‘ ٹور پر روانہ کیا جو ٹور کے دوران دارالحکومت دہلی اور ممبئی کے علاوہ کئی دیگر شہروں میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کا مشاہدہ کریں گے۔

سی آر پی ایف افسران نے کہا کہ سویک ایکشن پروگرام کے تحت جہاں مفت طبی کیمپ، ہنر بخش کورسز کرائے جاتے ہیں وہیں اس ضمن میں طلبہ کو اپنے ملک کی ثقافت، تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کا بھی دورہ کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد ان طلباء کو ملک کے ایک مختلف حصے اور ثقافت کو سمجھنے اور اس کا تجربہ حاصل کرانا ہے اور ٹور کے دوران طلبہ ممبئی کے تاج ہوٹل، نئی دہلی میں واقع لال قلعہ اور پارلیمنٹ جیسے مقامات کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:سی آر پی ایف نے کیا پلوامہ میں طلباء کو بھارت درشن ٹور پر روانہ

طلبہ کو ٹور پر روانہ کرنے سے قبل ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی جس میں سی آر پی ایف افسران کے علاوہ مقامی باشندوں نے بھی شمولیت اختیار کی۔ ٹور سے قبل بچوں کو سمجھایا گیا کہ دورے کے دوران کن چیزوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور اس ٹور پر اساتذہ کو بھی بچوں کی نگرانی کے لئے ٹور پر روانہ کیا گیا۔ ٹور پر جانے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے یہ ٹور ان کے لے بالکل مفت آرگنائز کیا گیا ہے اور اس سے انہیں کافی فائدہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details