اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ میں نوجوان پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا - Youth Found Dead - YOUTH FOUND DEAD

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں جمعرات کو دو الگ الگ واقعات میں دو نوجوان پر اسرار حالت میں مردہ پاے گئے ہیں۔

کوکرناگ میں نوجوان پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا
کوکرناگ میں نوجوان پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 12:17 PM IST

کوکرناگ میں نوجوان پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا (ETV Bharat)

اننت ناگ: (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ناگم، کوکرناگ علاقے میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان نے مبینہ طور خود کو پھندے سے لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کوکرناگ میں ایک 16 سالہ نوجوان اپنی پھوپھی کے گھر ناگم علاقے میں پر اسرار حالت میں پھندے کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا، چنانچہ جب رشتہ داروں نے لڑکے کو اس حالت میں دیکھا تو انہوں نے فوراً پڑوسیوں کی مدد سے اسے سب ضلع ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے لڑکے کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی لڑکے کی موت واقع ہو چکی تھی۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسی پھیل گئی، جبکہ پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے لوازمات کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

حیران کن طور پر سب ضلع کوکرناگ میں ایک ہی روز میں ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ اس سے قبل جمعرات کی صبح ایک اور نوجوان پر اسرار حالت میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔ ایک ہی دن رونما ہوئے اس طرح کے دو واقعات سے علاقے میں غم و سراسیمگی کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رام بن میں پر اسرار حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد - Man Found Dead in Ramban

ABOUT THE AUTHOR

...view details