اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک 12 سالہ لڑکا ٹریکٹر کی زد میں آ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ المناک واقعہ آکورا مٹن علاقے میں اس وقت پیش آیا جب کم عمر لڑکا اچانک ایک تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے فوراً بعد لڑکے کو نازک حالت میں پرائمری ہیلتھ سینٹر مٹن منتقل کیا گیا۔ حالت بگڑنے پر اُسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا، تاہم بدقسمتی سے وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ: سڑک حادثے میں 12 سالہ لڑکا ہلاک - Road Accident in Anantnag - ROAD ACCIDENT IN ANANTNAG
ملک بھر میں آئے دن سڑک حادثات میں بے قصور افراد اپنی جانیں گنواتے ہیں۔ سڑک حادثات عموما لاپرواہی، تیز رفتاری اور نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔
![اننت ناگ: سڑک حادثے میں 12 سالہ لڑکا ہلاک - Road Accident in Anantnag Road Accident in Anantnag](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/11-08-2024/1200-675-22181684-thumbnail-16x9-ggg.jpg)
Published : Aug 11, 2024, 10:50 PM IST
اس دلخراش حادثے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں نے اس حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جو اس ناقابل بیان صدمے سے گزر رہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی وقت کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں اس قسم کے دل دہلا دینے والے حادثات سے بچا جا سکے۔