اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایل پی آر میں بیکری پر یوکرین کے حملے میں 20 افراد ہلاک - یوکرین کے حملے میں 20 افراد ہلاک

Ukraine attack on bakery in occupied east روس کے لوہانسک پیپلز ری پبلک (ایل پی آر) کے شہر لیسیچانسک میں ایک بیکری پر یوکرین کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Ukraine attack on bakery
Ukraine attack on bakery

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 1:01 PM IST

ماسکو: لوہانسک پیپلز ری پبلک (ایل پی آر) کے شہر لیسیچانسک میں ایک بیکری پر یوکرین کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی ہنگامی وزارت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت کے پریس دفتر نے بتایا کہ گولہ باری کے بعد لیسیچانسک میں ملبے کے نیچے سے 20 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ "ایک اور حملے کے خطرے کے باوجود، ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹا رہی ہیں اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں۔"

ایل پی آر کے فوجی کمانڈر کے دفتر نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ یوکرین نے ہفتے کی دوپہر پر ہجوم بیکری پر حملہ کیا، جس سے عمارت منہدم ہو گئی اور تقریباً 40 افراد ملبے تلے دب گئے۔ بچ جانے والے 10 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ تقریباً 20 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فوج نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے لیسیچانسک میں ایک بیکری پر فائرنگ کی۔ ویک اینڈ پر یہاں ہمیشہ ہجوم رہتا ہے۔ ملبے تلے 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2024 کے ابتدائی ہفتے کے دوران روس کے سرحدی شہر بیلگورود پر یوکرین کی جانب سے گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔ جبکہ اس سے قبل روس کی جانب سے یوکرین میں مختلف مقامات پر شدید بمباری تقریباً 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details