اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران پر اسرائیلی حملہ: مرنے والے ایرانی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی - ISRAEL ATTACKS IRAN

ایرانی فوج کے مطابق اسرائیلی بمباری میں اس کے فوجی مارے گئے ہیں۔ ایران نے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی فوج نے اسرائیلی حملے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
ایرانی فوج نے اسرائیلی حملے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی (AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2024, 4:12 PM IST

تہران: اسرائیل کے مطابق اس نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے حملے مکمل کر لیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے طیارے بحفاظت وطن واپس آ گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے کہا کہ اس کے طیارے نے ایران کے میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میزائلوں کو ایران نے گزشتہ سال اسرائیل پر داغے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، یہ میزائل اسرائیل کے شہریوں کے لیے براہ راست اور فوری خطرہ ہیں۔

اسرائیل نے مزید کہا کہ اس نے، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کھیپ اور اضافی ایرانی فضائی صلاحیتوں کو بھی نشانہ بنایا، جن کا مقصد ایران میں اسرائیل کی فضائی کارروائی کی آزادی کو محدود کرنا تھا۔ اسرائیلی فوج حملے میں نقصان کا کوئی تخمینہ پیش نہیں کیا۔

دوسری جانب ایران نے فوجی تنصیبات کو محدود نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں چار ایرانی فوجی ہلاک

ایرانی فوج کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اس کے چار فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ بیان سرکاری ٹی وی چینل العالم نے جاری کیا۔ حالانکہ رپورٹ میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ایرانی فوج نے ابتدائی بیان میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی لیکن بعد میں جانکاری دی گئی کہ اسرائیلی حملوں کے ان کے کل چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

'ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل'

ایران کے فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ "جارحانہ کارروائی کو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روکا اور اس کا مقابلہ کیا"۔

ایران کی وزارت خارجہ نے فوجی اڈوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ، ایران اپنی سرزمین پر حملوں کے بعد بیرونی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں ان حملوں کو ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف دھمکیوں یا طاقت کے استعمال کی ممانعت کے حوالے سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

وزارت نے ایران کے اپنے دفاع کے موروثی حق پر زور دیا، جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں ظاہر ہوتا ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی

سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ، ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

مملکت سعودی عرب نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں اور خطے میں طویل فوجی تصادم کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ ایران پر ہفتہ کے اوائل میں کیے گئے فضائی حملے، یکم اکتوبر کو ایران کے اسرائیل پر کئے گئے بیلسٹک میزائل حملے کا بدلہ تھے۔ اسرائیل ایران کو ان حملوں کے سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details