اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص: بکنگھم پیلس

King Charles III Cancer بکنگھم پیلس کے مطابق 75 سالہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کا انہوں نے علاج بھی شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی سمیت دیگر عالمی رہنماوں نے کنگ چارلس سوم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

King Charles III diagnosed with cancer
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص: بکنگھم پیلس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 3:22 PM IST

لندن: بکنگھم پیلس نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اگرچہ پیلس نے کینسر کی شکل کی وضاحت نہیں کی ہے، لیکن ان کے بیان کے مطابق 75 سالہ بادشاہ نے مہلک مرض کینسر کا علاج شروع کر دیا ہے اور وہ ابھی مکمل طور پر مثبت ہے۔

دریں اثنا، وہ طبی مشورے پر اپنی عوامی ذمہ داریوں کو ملتوی کر رہے ہیں لیکن ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض جیسے ضروری کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بادشاہ اپنی طبی ٹیم کے ان کے فوری علاج کے لیے شکر گزار ہیں اور قیاس آرائیوں کو روکنے کے لیے بادشاہ چارلس نے اپنی تشخیص کا اشتراک کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ چارلس سوم ستمبر 2022 میں اس وقت بادشاہ کی کرسی پر بیٹھے جب ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کا 96 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

بادشاہ چارلس سوم کے اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے بادشاہ چارلس سوم کے لیے جلد صحت یابی اور اچھی صحت کی خواہش کی۔ مودی نے ایکس پر لکھا کہ "میں بھارت کے لوگوں کے ساتھ بادشاہ چارلس سوم کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کی خواہش کرتا ہوں۔

پی ایم مودی کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نتن یاہو، برطانیہ کی سابق وزیر اعظم لز ٹرس، بورس جانسن، سر ٹونی بلیئر اور دیگر عالمی رہنماوں نے بھی بادشاہ کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چارلس سوم برطانیہ کے نئے بادشاہ

چارلس تخت پر بیٹھنے والے برطانیہ کے سب سے عمر رسیدہ بادشاہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details